درخواست گزاروں کو ایس بی سی اے سے رجوع کرنے کا حکم

درخواست گزاروں کو ایس بی  سی اے سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے رہائشی پراپرٹی کے کمرشل استعمال سے متعلق درخواست گزاروں کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پراپرٹی کا کمرشل استعمال سے متعلق درخواست کی سماعت دو رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس بی سی اے نے پہلے ہی اس معاملے پر ایک نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو 15 دن کے اندر 80، 100، 120 اور 150 گز کے رہائشی پلاٹس کو کمرشل استعمال میں تبدیل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو بروقت کارروائی کا پابند بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں