اے سی شورکوٹ کاریسکیو 1122 آفس کا دورہ ،ہدایات جاری

 اے سی شورکوٹ کاریسکیو 1122 آفس کا دورہ ،ہدایات جاری

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے خالد غنی چودھری،سی او میونسپل کمیٹی شورکوٹ ولید عثمان،ایس ڈی او ہائی وے محمد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد عاصم کے ہمراہ ریسکیو 1122 آفس شورکوٹ کا دورہ کیا۔۔۔

اور وہاں ممکنہ ہنگامی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو انچارج ریسکیو 1122 شورکوٹ سید سجاد حسین نے ریسکیو آلات، کشتیوں، ایمبولینسز اور دیگر ضروری مشینری بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم شازیہ رحمن نے ہدایات جاری کیں کہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تحصیل شورکوٹ کے تمام محکمے الرٹ رہیں اور بروقت ریلیف و ریسکیو کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں