ڈاکٹر طارق رحمانی کافیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

ڈاکٹر طارق رحمانی کافیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رحمانی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فروکہ بھی موقع پر موجود تھے ۔سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔ دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل اور ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹرم و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر طارق رحمانی نے سرجیکل ،میڈیکل ایمرجنسیز اور ہسپتال کے دیگر وارڈز کا بھی معا ئنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ پر واضح کیا کہ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈاکٹر طارق رحمانی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں