انبالہ مسلم گریجویٹ کالج میں پنجاب کلچر ڈے پر تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاح سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اظہر عباس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا اپنی ثقافت سے لگاؤ انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ موجودہ دور میں اپنی رسم و رواج اور کلچر کا قائم رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے اور آج کا نوجوان جدید دور سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ دن پنجاب کی بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے وقف ہے ، جس میں طلبہ اور اساتذہ مل کر روایتی اقدار، موسیقی، لباس، خوراک اور لوک داستانوں کو نمایاں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے بھنگڑا، لوک گیت، ثقافتی خاکے اور روایتی فیشن شو جیسے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔ تمام شرکاء نے پنجاب کے لباس ملبوس کر رکھے تھے ۔