سیکرٹری زراعت کا رسالہ نمبر 5 پر زیر تعمیر ماڈل ایگری مال کا دورہ

سیکرٹری زراعت کا رسالہ نمبر 5 پر زیر تعمیر ماڈل ایگری مال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے رسالہ نمبر 5 پر زیر تعمیر ماڈل ایگری مال کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے اور منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگری مال کی تعمیر سے کسانوں کو کھاد، زرعی ادویات سمیت دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونگی۔ ایس ای بلڈنگ امانت علی نے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے اور ایگری مال کی تعمیر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ ایگری مال کی عمارت کے اندرون اور بیرون لیولنگ کا کام بہترین انداز میں کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایگری مال کے داخلی اور خارجی راستہ کو بھی ہموار اور خوبصورت بنایا جائے ۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کی لیولنگ اورمعیار کو بھی چیک کیا۔ ڈائریکٹر زراع ت شاہد حسین سمیت محکمہ زراعت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں