مناسب منصوبہ بندی نہ کی تو پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائیگا ،عامر سلطان چیمہ

مناسب منصوبہ بندی نہ کی تو  پانی کا بحران سنگین صورتحال  اختیار کر جائیگا ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ آنیوالے دس سالوں میں مناسب منصوبہ بندی نہ کی گئی تو پانی کا بحران نئی نسلوں کیلئے سنگین صورتحال اختیار کر جائیگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس وقت پاکستان میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جہاں مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہاں پر نئے ڈیمز کی بلا تفریق تعمیر بھی وقت کا اہم تقاضا ہے ،دنیا میں آئندہ جنگیں پانی کے مسئلہ پر ہونگی اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اگر ہم مناسب منصوبہ بندی کرکے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ابھی سے لائحہ عمل اختیار کریں تو پانچ سال میں پاکستان اربوں روپے کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے عامر چیمہ نے کہا کہ پانی اور ہواء دو ایسے عنصر ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں دونوں کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے یہ دونوں چیزیں آنیوالے دنوں میں ہمارے لئے مشکلات کا موجب بنیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں