ساریہ حیدر خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی ساریہ حیدر خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس ریونیو کمپلیکس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں واٹر ریٹ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کی ریکوریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، ایکسین اریگیشن اسد شفیق، ڈپٹی کلکٹر محکمہ انہار، سپرنٹنڈنٹ، تحصیلدار پپلاں صوبہ خان اور تحصیلدار میانوالی میاں کریم نواز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے محکمہ انہار سے متعلق ریونیو سٹاف کے مسائل سے آگاہ کیا اور ریونیو ریکوری احسن طریقے سے وصول کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور و حوض کیا گیا۔