نئی نئی طرز کے کیک مارکیٹوں میں لوگوں کی توجہ کا مرکز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اپنے پیاروں کو میٹھی عید کے طور پر کیک وغیرہ گفٹ دینے کیلئے نئی نئی طرز کے کیک مارکیٹوں میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔۔۔
عید سے ایک روز قبل بیکری مالکان کی بڑی تعداد مختلف فلیورز کے کیکس تیار کرکے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے کوشاں رہی ،اور یہ سلسلہ عید کے ایام میں بھی جاری رہے گا، تاہم عام دنوں میں 600 روپے پاؤنڈ والا کیک800 سے 1000 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ میٹھائی کی دکانوں پر بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آیااسی طرح مشروبات بنانے والی مختلف کمپنیوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے جگہ جگہ اسٹالز لگا دیئے جہاں پر مختلف قسم کی بوتلیں مختلف ریٹس میں فروخت ہوتی رہیں۔