رمضان کی مشقت ،عبادات کا سبق شیاطین کو جکڑنا ہے ،ضیاء الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد امیر حمزہ71شمالی میں خطبہ جمعہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ملک ضیاء الحق نے کہا کہ۔۔۔
رمضان المبارک کی مشقت و عبادات کا اہم سبق یہ ہے کہ ہم پورا سال ممنوعات شرعیہ کی آلودگیوں سے پاک ، گناہوں پر ابھارنے والی چیزوں سے نجات اور دل سے لذتوں کے حصول کی خواہشات کو توڑ کر شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ ے رکھیں، اور جس طرح رمضان المبارک میں صبر و استقامت اور بھائی چارے کا مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے اسی طرح ہمیں پورا سال اس پر قائم رہنے کی تلقین کی گئی ہے ، اُس سے نہ صرف لوگوں کے سماجی، معاشی،عمرانی، روحانی، نفسیاتی معاملات بہت بہتر ہوتے ہیں بلکہ اِیسے معاشروں میں امن بھائی چارہ ہوتا ہے ۔ جرائم کی شرح کم ہوتی ہے ، جبکہ بد نصیبی یہ ہے کہ ہم جو کہ دین کے وارث بنے پھرتے ہیں رمضا ن المبارک میں تو عبادات، صبر و استقامت اہتمام کرتے ہیں مگر سال کے دیگر مہینوں میں اس طرح کا عملی مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ہر طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، اﷲ تعالیٰ ہمیں دین ی سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔