رکشہ سوار سے 69لٹرولائتی ،90لٹر کچی شراب برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ولائتی و کچی شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق اربن ایریا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
رکشہ کے ذریعے شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتارکر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 69 بوتل ولایتی شراب اور 90 لیٹر کچی شراب برآمد کر کے اس کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ڈی پی او نے اربن ایریا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔