چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زرعی ماہرین کوکاوشیں کرنا ہو نگی:گریٹ برار

 چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زرعی ماہرین کوکاوشیں کرنا ہو نگی:گریٹ برار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی کے زرعی سائنسدان گریٹ برار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر زراعت کو در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے زرعی ماہرین کو مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہونگی تاکہ غذائی استحکام کو یقینی بنانے اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے عہدحاضر کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ساتھ وائس چانسلر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جامعات کے سائنسدان مشترکہ مسائل کے حل کے لئے روابط میں مزید بہتری لا ئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کلائمیٹ سمارٹ زراعت میں منتقل ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فصلات میں تنوّع سے مستفید ہونا وقت کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی معاشی بہتری بھی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگری کلچر یونیورسٹی لدھیانہ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اورکیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی میں بہترین تحقیقی و تعلیمی روابط موجود ہیں تاہم مشترکہ زرعی مقاصد کے حصول کے لئے ان میں مزید نکھار لانا ہو گا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ دونوں جامعات بہترین تعلقات استوار ہیں جس کے تحت مختلف منصوبہ جات میں کاوشیں عمل میں لائی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں