رواں ماہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کرانے کا فیصلہ

 رواں ماہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کرانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت رواں ماہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رستم گوجرانوالہ سمیت5مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ریجن کے تمام اضلاع سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کمشنر گوجرانوالہ سے حتمی تاریخ کی منظوری کے بعد جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کرایا جائے گا۔جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں رستم گوجرانوالہ دنگل کا انعقاد ہو گا جو کہ فلد لائٹ کرایا جائے گا۔اسی طرح بیڈمنٹن ،سکواش،تائیکوانڈواور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے ۔دنگل اور سکواش کے علاوہ باقی کھیلوں میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے بھی مقابلے ہونگے ۔ مقابلوں میں گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین اور نارووال کی چیمپئن ٹیمیں حصہ لیں گی،تمام مقابلے گوجرانوالہ میں ہونگے ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرناپنجاب حکومت کا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں