تجاوزات کیخلاف آپریشن،3د کانیں سیل،2تنور مسمار، 40ہزار جرمانہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی ریگولیشن عملے نے شیخوپورہ روڈ فرانسس آباد،کھیالی،شاہین آباد گلہ تاراں والہ ،چوک گھنٹہ گھر۔۔۔
نیائیں چوک سابقہ فائر بریگیڈ ،کھیالی دروازہ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 3د کانیں سیل،3تجاوزات کنندہ کے خلاف ایف آئی آر درج ،40ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ 2تنور،ایک گنے کے رس کی ریڑھی، 100کے قریب پختہ عارضی تھڑے مسمار کردئیے گے ، شاہین آباد میں گلی میں کھڑی دیوار کو مسمار کر کے گلی کوآمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جبکہ 2ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔