ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ روکنے کا فیصلہ

ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کی  تنخواہوں کا بجٹ روکنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مختلف سرکاری محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے بلدیاتی اداروں اور لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں تعینات سینکڑوں ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ روکنے کا فیصلہ کرلیااور ملازمین کی فہرست تیار کرنا شروع کردی گئی۔

 جس پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام ضلعی افسروں اور بلدیاتی اداروں کو احکامات جاری کردئیے ۔کہ آئندہ مالی سال میں دوسرے محکموں سے آکر بلدیاتی اداروں ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دفاتر میں تعینات ملازمین کی فہرست ارسال کریں اور آئندہ مالی سال میں ان کی تنخواہوں کا بجٹ مختص نہ کیا جائے تاکہ آئندہ ان ملازمین کو واپس انہیں اداروں میں بجھوایا جاسکے اس سلسلہ میں تمام محکموں نے 15 سال سے تعینات ڈیپوٹیشن ملازمین کی فہرست کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں