ڈی ایچ کیو ہسپتال،مریض کے ورثا کا لیڈی ڈاکٹر اور عملے پر مبینہ تشدد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے لیڈی ڈاکٹر اور عملے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناڈالا،سول لائن پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ سول لائن پولیس کو ڈاکٹر فائقہ حمید نے درخواست دیکر موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات ایمرجنسی وارڈ نمبر 6میں ڈیوٹی کے دوران مریض ادریس کو چیک کررہی تھی کہ لواحقین رضوان ،نشا اور تین نامعلوم افراد نے گالم گلوچ شروع کردی ۔جبکہ نشا نے اسے تھپڑ مارے ،لیڈی سکیورٹی گارڈ مدیحہ رانی اور سعدیہ نقاش کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔