بجلی کی قیمت میں 7روپے 41 پیسے کی کمی بہت کم ہے :چودھری شفیق احمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں 7روپے 41 پیسے کی کمی بہت کم ہے۔۔۔
آ ئی پی پیز کے معاہدے ختم اورنئی حکمت عملی کے بعد حکومت کو3ہزار498 روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ جو قیمت کم کی گئی ہے وہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس کاریلیف بجلی کی قیمت میں دیاجارہاہے حالانکہ عالمی مارکیٹ میں جس طرح تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اس کے مطابق پاکستان میں بھی کمی ہونی چا ہیے جبکہ بجلی کی قیمت میں کم از کم 20 روپے فی یونٹ کمی کی جاسکتی ہے ۔