وارداتیں، طلائی زیورات مال مویشی اور نقدی چوری

وارداتیں، طلائی زیورات مال مویشی اور نقدی چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ ا سکی، ایک ہی روز میں شہری کے گھر سے طلائی زیورات نقد رقم ۔۔

،بھانہ سے بیل، دکانوں سے سامان، جیب سے موبائل فون چوری کرلیاگیا، مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ موضع کہیری میں محمد شفیق کے گھر کے تالے توڑ کرمحمد کاشف اپنے ساتھی محمد اویس اورایک نامعلوم کے ہمراہ 5لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے ، پل 88 پر محمد حنیف کے بھانہ سے چور قیمتی بیل مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار چوری کر کے لے گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر 14 اے کے فخر امام اور ڈی جی خان کے محمدعرفان کی یونس پلازہ میں واقع موبائل شاپ،سولرپلیٹوں کی دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔،دائرہ دین پناہ کا رہائشی محمد عمار علی گزشتہ روز موبائل مارکیٹ کوٹ ادوآیا کہ نامعلوم جیب تراش اس کی جیب سے قیمتی موبائل فون چوری نکال کر لے گیا۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر 10کے رہائشی حافظ بلال بھٹہ کی دکان سے کٹرمالیتی ساڑھے 35 ہزار چوری ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں