ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پہلی ترجیح، عمرانہ توقیر

ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پہلی ترجیح، عمرانہ توقیر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا ٹبہ سلطان پور،ٹھینگی او رب راکھا موڑ پر ملتان روڈ کے جاری ترقیاتی کاموں جائزہ۔۔

ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ایڈیشنل کیریج وے وہاڑی ملتان روڈ 49.60کلومیٹر کیلئے 7ارب84کروڑ10لاکھ روپے لاگت آئے گی،ملتان روڈ کی مقررہ مدت میں تکمیل پہلی ترجیح ہے ، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے ٹبہ سلطان پور میں روڈ ریسرچ اینڈ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے روڈز اور بلڈنگ کے میٹریل کی ٹیسٹنگ کی سہولت آسانی سے میسر آئے گی ،تعمیراتی کام کے معیار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ٹبہ سلطان پور میں مریم نواز شریف ہیلتھ سنٹر کا وزٹ بھی کیا، سنٹر کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو سراہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں