موٹروے کے گرد بھوسہ ، پرالی جلانے پر پابندی کا فیصلہ

موٹروے کے گرد بھوسہ ، پرالی جلانے پر پابندی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع بھر کی حدود میں واقع موٹر وے کے ساتھ 220 میٹرز تک گندم کی توڑی، بھوسہ اور پرالی کو آگ لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عملدرآمد ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے کروایا جائے گا،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق موٹر وے پر حادثات کے نتیجے میں انسانی جانوں کے خطرے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے کیونکہ موٹروے پر گندم کی پرالی وغیرہ جلانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھواں سے موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری (لاہور سے اسلام آباد’ پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد) پر حد نظر متاثر ہو نے کا خدشہ ہے دریں اثنا حکومت پنجاب نے کسی بھی مزارع کو فصل کی بٹائی کاحصہ مالک زمین کو ادا کئے بغیر کھیت سے فصل اٹھانے پر عائد پابندی کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ، اس حوالہ سے آئندہ چند روز تک باضابطہ نوٹیفکیشن اور ایس او پیز جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں