20سالہ نوجوان نے بندوق سے فائرمار کر خودکشی کر لی

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )موضع غوث نگر میں20سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ بلال بلوچ نے بندوق اپنی پیشانی پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی خوشاب پولیس موقع پر پہنچ گئے جس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ۔