اعجاز عالم آگسٹین کی زیادتی کا شکار خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات

 اعجاز عالم آگسٹین کی زیادتی کا شکار خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین نے ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون اور اسکے اہلخانہ سے انکی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔رکن صوبائی اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر گرفتار ملزم علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات کسی صورت قبول نہیں۔حکومت پنجاب خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ زیادتی کے واقعات شرمناک،سدباب کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائیگی۔

قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین نے کیتھولک چرچ وارث پورہ میں مستحق مسلمان و مسیحی خاندانوں میں نجی تنظیم کی طرف سے 41چنگ چی لوڈر رکشہ تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں