گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ ، دکانداروں کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کی جانب سے سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔۔۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263 رب میں گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف کاروائی کی گئی تو ملزم نے سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ جسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔