ڈپٹی کمشنربھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ ،مریضوں سے ملاقات

ڈپٹی کمشنربھکر کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال کا دورہ ، وارڈز کا  معائنہ ،مریضوں سے ملاقات

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احسان اﷲ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کی جانچ بھی کی تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ کی سہولیات میسرآسکے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو عمدہ ترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

اور عوام الناس کو صحت کے شعبے میں ریلیف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں