نوسر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی رقم نکال لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم نکال لی۔۔۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وارث پورہ میں اصغر علی نامی شہری نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسر بازوں نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر لیا اور بعد ازاں اس کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ روپے مالیت کی رقم نکال لی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔