ڈاکٹر سعید چنیوٹی کا جامعہ مسجد خاتم النبین الحدیث میں خطبہ جمعہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معروف مذہبی سکالرپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد چنیوٹی نے سرگودھا کا ایک روزہ دورہ کیا انہوں نے جامعہ مسجد خاتم النبین الحدیث رحمت پار ک یونیورسٹی روڈ میں خطبہ جمعہ دیا۔۔۔
اس موقع پر انجینئر مولانا محمد اسلیم ،محمد اسماعیل،محمد رفیق سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈاکٹر سعید احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سورہ یوسف پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے انبیاء کرامؑ وصالحین کی دعاؤں کا ذکر اپنے پاک کلام (قرآن کریم) میں متعدد مرتبہ فرمایا ہے ، ان کے بول اﷲ پاک کو اس قدر پیارے لگے کہ خالق کائنات نے نہ صرف یہ کہ ان کی دعائیں قبول فرمائیں بلکہ قرآن پاک کی شکل میں ان دعائیہ الفاظ کو آئندہ نسلوں کے لئے محفو ظ فرمادیا۔