گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ 204 چک پل کے قریب عرفان نامی شہری سڑک کنارے جا رہا تھا کہ اس دوران عقب سے آنے والی تیزرفتاری گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بلال خالد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔