ٹو بہ ٹیک سنگھ :ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ :ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اﷲنیازی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم سمیت دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی،اجلاس میں قیدیوں کیلئے ادویات کی فراہمی، بیماریوں کی تشخیص کیلئے لیبارٹری، پیرا میڈیکل سٹاف، ہیلتھ سروسز کی فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کو نسل کا بنیادی مقصد جیل میں قیدیوں کو علا ج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے ، انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کیلئے ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں جیل کے قیدی کو ریسکیو1122کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کیا جا ئے ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کے وزٹ کو یقینی بنایا جا ئے تا کہ قیدیوں کی بروقت تشخیص کر کے انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں