چکن اور چھوٹا بڑا گوشت مہنگا بیچنے پر 16قصاب پکڑے گئے

بھیرہ(نامہ نگار ) تحصیل بھیرہ میں چکن اور چھوٹا بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے کی عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر کی ہدایت پر۔۔۔
سپیشل پرائس مجسٹریٹ رانا قمر عباس نے بھیرہ اور میانی میں چھاپے مار کر قصابوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بلال،محمد،غلام حسین، گلزار ، خضر،حافظ عدیل، گلزار احمد،فیاض،اکرم اور حاجی احمد کو بھاری جرمانہ اور ارسلان، مختار، سجاد، ماشااللہ چکن،اور عمر عباس بسم اللہ چکن کے خلاف تھانہ بھیرہ اور میانی میں مقدمات درج کرا دئیے ہیں قصابوں سے مجموعی طور پر 60 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا۔