مسافروں سے اوورچارجنگ ، ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے عید الفطر کے ایام میں مسافر گاڑیوں میں ہونیوالی اورچارجنگ کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس ٹاسک دے دیا۔۔۔
اتوار کے روز ٹریفک وارڈنز نے ضلع خوشاب کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں کو بھاری جرمانے کئے انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو انتباہ کیا کہ مقررہ کرایہ ناموں پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ملازمت کرنیوالے افراد کی عید منانے کیلئے گھروں میں واپسی حکومت کے مقرر کر دہ کرایوں پر ہی ہو گی ۔