ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈائون کا حکم : اوور چارجنگ پر 95 چالان

 ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈائون کا حکم : اوور چارجنگ پر 95 چالان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی اوصہیب اشرف نے عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ہے ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کر دی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سلسلہ میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا کہا گیا ہے ،مزید ہدایت کی گئی کہ شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کی عید حوالات میں گزرے گی، سوشل میڈیا پر بھی اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کرنے والے بھی قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے ، سرگودھا پولیس کی جانب سے اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس سرگودھا نے 95 ٹرانسپورٹرز کے خلاف چلان کرتے ہوئے 4 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے ہیں۔ اسی دوران، اوور چارجنگ کا شکار ہونے والے مسافروں کو 50 ہزار روپے زائد وصول کرایہ واپس کیا گیااس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں