بارہ خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم کی گئیں

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے بارہ خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم کی گئیں ، اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
وہیل چیئر فراہم کرنے کا مقصد معذور افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے کے ویل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں جس سے اُن کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سرپرست انجمن بہبودی مریضاں عامر عطا بھٹہ نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں مستحق معذور خواتین و حضرات میں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے معذور افراد میں ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد میں معذوری کا احساس کم ہو گا اوراُن کی محتاجی میں کمی واقع ہو گی۔اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر عدنان، ایم ایس ڈاکٹر نوید انصاری ، میڈیکل آفیسر ندیم الرسول ، ڈاکٹر کفایت اللہ اعوان اور دیگر موجود تھے ۔