شہریوں کے 17 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، زیورات چوری

شہریوں کے 17 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، زیورات چوری

راولپنڈی(خبرنگار)سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو 17 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلحہ کی نوک پر غفران وغیرہ سے 3موبائل فونز، 50ہزار روپے، محمد علی سے 107583روپے چھین لیے گئے۔ مسرت بی بی کے موتی بازار میں دکان پر خریداری کے دوران 65ہزار روپے، 2موبائل فونز، طلائی کانٹے، منیر کے گھر سے 10لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری کر لیے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں