علامہ اقبال اتحاد امت کے داعی تھے :عامر صدیقی

علامہ اقبال اتحاد امت  کے داعی تھے :عامر صدیقی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سماجی رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر عامر صدیقی نے کہا علامہ اقبال اتحاد امت کے داعی تھے۔

 مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے او آئی سی ممالک کو عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر بیان میں کیا۔، انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان کیلئے اسی لئے قربانیاں دیں کہ وہ آزاد اسلامی ریاست کا قیام چاہتے تھے جہاں تمام انسانوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں