تبسم تنویر کی خود نوشت کی تقریب رونمائی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تبسم تنویر کی بائیو گرافی A Heart that Heals کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول سروسز اکیڈمی کے ڈی جی فرحان عزیز خواجہ نے کہا تبسم تنویر نے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔
غریبوں، بیروزگاروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی۔ سابق سینیٹر ثریا امیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تبسم تنویر کی انسانیت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کتاب میں ان کی خدمات کا ذکر نئی نسلوں کیلئے مثال ہو گا۔