معاشرے کی اصلاح کیلئے حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا :پیر خالد مجدد ی

معاشرے کی اصلاح کیلئے حضورؐ کی  تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا :پیر خالد مجدد ی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ممتاز عالم دین پیر خالد حسن مجددی نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اور ہمارا معاشرہ اصلاح پذیر ہو تو ہمارے لئے ۔۔

آنحضرت ؐکی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں،حضورؐ کی زندگی تمام کائنات کے لیے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، آپ کی سیرت تمام انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے ،آپ کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی تمام مشکلات کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مبارک باد دینے کیلئے آئے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا حافظ رفیق قادری کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ضلعی امیر حاجی محمد یعقوب چشتی و دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں