ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز:پانی منصوبوں مشینری اپگریڈیشن،واٹرسٹریٹس منصوبوں کیلئے 9کروڈ فنڈز منظور

ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ  بورڈز:پانی منصوبوں مشینری اپگریڈیشن،واٹرسٹریٹس منصوبوں کیلئے 9کروڈ فنڈز منظور

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز نے راولپنڈی کینٹ بورڈکے فلٹریشن پلانٹس، ٹیوب ویلز اور زیرزمین پانی کے ٹینکوں کی پرانی مشینری (موٹرز اور پمپ) کی اپ گریڈیشن، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت 10منصوبوں کیلئے 19کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔

 ان میں 2کروڑ 23لاکھ روپے لاگت سے شاہ بلوط پارک صدر میں 10لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زیرزمین ٹینک، 35لاکھ روپے لاگت سے شیر خان روڈ تا آر اے بازار پل پانی کی پائپ لائن، 43لاکھ روپے لاگت سے شا لے ویلی میں زیر زمین ٹینک سے اعوان سٹریٹ تک 160ایم ایم قطر کی پائپ لائن، 8کروڑ 40لاکھ روپے لاگت سے جھنگی سیداں تا بھاٹہ چوک 200ایم ایم قطر کی سیوریج پائپ، 89لاکھ روپے کی لاگت سے بوکڑہ زیر زمین ٹینک تا اسلام آباد ویلی 200ایم ایم قطر کی پانی کی سپلائی لائن، 38لاکھ روپے لاگت سے چیئرنگ کراس زیر زمین ٹینک تا لین نمبر 6پانی کی سپلائی کیلئے 200ایم ایم قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی، 10لاکھ روپے لاگت سے زیرزمین ٹینکس اور ٹیوب ویلوں کی مشینری کی اپگریڈیشن، 7لاکھ روپے لاگت سے 3نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، 15لاکھ روپے لاگت سے وارڈ ایک تا 10تک نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور 30لاکھ روپے لاگت سے قبرستان تا چاکرہ پٹرول پمپ سڑک تعمیر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں