رکن اسمبلی نو شین افتخار کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ،وار ڈز کا معائنہ

رکن اسمبلی نو شین افتخار کا دورہ  ٹی ایچ کیو ہسپتال ،وار ڈز کا معائنہ

ڈسکہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔۔

 اور مریضوں کی عیادت کی۔ رکن قومی اسمبلی نے حکومت کی طرف سے ملنے والی مفت ادویات اور سہولیات کے بارے دریافت کیا ، شکایات کرنے والے مریضوں کو فوری طور پر ادویات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ایم ایس کو تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔نوشین افتخار نے ہسپتال کی بہترین صفائی ستھرائی پر سویپر کو 15 ہزار روپے انعام دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں