ڈسکہ :جماعت اہلسنت کی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ڈسکہ :جماعت اہلسنت کی فلسطینی  بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ڈسکہ(نامہ نگار )جماعت اہلسنت پاکستان مرکز ستراہ کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد۔۔

جماعت اہلسنت پاکستان مرکز ستراہ کے صدرمحمداسحاق مرزا مصطفائی کی زیر قیادت‘پیر سید ابرار حسین شاہ کی زیر سرپرستی ،فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کے خلاف ستراہ سندھواں تا چوک دھرم کوٹ تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں قاری سعیدہمدمی، قاری محمد اقبال ، قاری ابوبکر قادری، علامہ ایاز شریف جلالی سمیت کثیر تعداد میں علاقہ بھر کے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی ۔ قاری تجمل حسین نقشبندی نے مسجد اقصیٰ کی حرمت بیان کی اوریہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل اور جہاد کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں