ایسٹر:آر ڈبلیو ایم سی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایسٹر کے موقع پر راولپنڈی شہر سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے۔
کمپنی کے تمام مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہیں ادا کر دی گئیں، خصوصی صفائی آپریشن کے دوران گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور ان کے قبرستانوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا، تمام چرچز کی حدود میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، عملے نے نہ صرف مکمل کوڑا کرکٹ اٹھایا بلکہ چونے کا چھڑکاؤ، خوشبو دار ادویات کا سپرے بھی کیا۔ مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کر کے خصوصی صفائی کرائی گئی تاکہ ایسٹر کی تقریبات خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکیں۔ سی ای او رانا ساجد صفدر اور آپریشن سٹاف نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات دیں۔