چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) گاڑی اور قیمتی سامان و لاکھوں روپے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ مہران کار، 18لاکھ 70ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ برآمد کر لیا گیا۔

 مندرہ پولیس نے ملزمان فیاض اور حسن کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی مہران کار برآمد کی ہے، ملزمان نے ایک ماہ قبل مندرہ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی۔ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم مبشر کو گرفتار کر کے اس سے مسروقہ رقم 18لاکھ 70ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ برآمد کر لیا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی صدر اور ایس پی راول کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں