بھکر میں رنگارنگ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

بھکر میں رنگارنگ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 15اپریل سے شروع ہونے والارنگارنگ میلہ جشن بہاراں کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تین روزہ میلہ جشن بہاراں میں مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں اس حوالہ سے سی او ضلع کونسل نے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میلہ جشن بہاراں کے مختلف ایونٹس میلہ گراؤنڈ بھکر،ضلع کونسل ہال اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول نیو کیمپس میں منعقد کئے جائیں گے اس سلسلہ میں خصوصی پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور سستی تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے انکا کہنا تھا کہ میلوں کی بدولت روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے سمیت قومی یکجہتی اور آپسی روابط کو فروغ ملتا ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوامی دلچسپی کیلئے میلہ جشن بہاراں میں نیزہ بازی،گھوڑا ڈانس،مشاعرہ،میوزیکل نائٹ،اونٹ ڈانس،گھوڑا ڈانس،ڈاگ ٹریک ریس،جانوروں کی نمائش،کبڈی،شوٹنگ والی بال،خواتین اور فیملیز کیلئے فلاور شو،مینا بازار اور دیگر مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ضلع کے عوام کو عمدہ تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ عوام الناس کو سستی تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک انداز میں کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں