گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ووٹ کی اہمیت پر سیشن

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ووٹ کی اہمیت پر سیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی الیکشن کمشنر سرگودہا کی جانب سے ووٹ کی اہمیت کے آگاہی سیشن کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودہا میں کیاگیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کا بنیادی مقصد نوجوان کمیونٹی کوووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان کے ووٹ رجسٹریشن کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ سیشن میں نوجوان طلباء وطالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے کہا کہ ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق اور قومی فریضہ ہے اور الیکشن کمیشن اس بات کویقینی بنا رہاہے کہ ہر شہری بالخصوص محروم طبقات کو انتخابی عمل میں مساوی مواقع حاصل ہوں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پورے پاکستان کی طرح سرگودہا میں ووٹ رجسٹریشن کے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ہر شہری جس کی عمراٹھارہ سال ہو چکی ہو شناختی کارڈ کے ساتھ ہی ووٹ کے اندراج کوبھی یقینی بناسکے اور ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے انتخابی عمل میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ممکن بنائی جاسکے ۔ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے رہاہے ۔ نوجوان فارم نمبر 21 برائے اندراج منتقلی ووٹ ، فارم نمبر 22 برائے اعتراض حذف ووٹ او رفارم نمبر 23برائے درستگی کوائف کو استعمال کرکے اپنے ووٹوں کودرست کرواسکتے ہیں۔ ووٹر جتنا باعلم او رباشعور ہو گا اتنا ہی اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں