الفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )عید الفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ، عید منانے گھر جانے والے مسافروں سے کئی گنا زیادہ کرایہ وصول کرنے لگے۔۔۔
حکومت پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ کسی کو زائد کرایہ وصول نہیں کرنے دیا جائے گا مگر اس کے باوجود ٹرانسپورٹر حضرات من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں ، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کرایوں کی چیکنگ کیلئے سپیشل اسکواڈ تیار کئے جائیں ، ٹریفک پولیس ، پٹرولنگ پولیس شاہراہوں پر بسیں روک کرائے چیک کریں اور زائد کرائے واپس کرائیں ۔