ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن پر عدم اطمینان کا اظہار ، ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن پر عدم اطمینان کا اظہار ، ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ایس ڈبلیو ایم سی کے اب تک کے صفائی آپریشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کوعید کے فوری بعد اپنے ریسورس بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈویلپمنٹ ٹائم 15 اپریل کے بعد ناقص کارکردگی کے حامل کنڈیکٹرز کوبھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ سرگودہا ،شاہ پور ،بھیرہ اوربھلوال میں عید صفائی پلان بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور سی ای او کمپنی رانا شاہد عمران کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ، مانیٹرنگ افسران اور کنڈیکٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو کمپنی افسران سے مل کر صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کا قابل عمل پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشن کے دوران اگر کسی جگہ صفائی غیر تسلی بخش پائی گئی تو ورکرز ، سپروائزر اور مانیٹرنگ افسران کامحاسبہ ہو گا۔ کمشنر نے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرنے والے ورکرز اور فیلڈ مانیٹرنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ چاروں اضلاع کے کنڈیکٹرز معاہدے کے مطابق کام کرنے کے پابند ہیں ، اس میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں میں عید صفائی آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں