ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ماڈل بازار میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ماڈل بازار میانوالی کا دورہ کیا۔ انھوں نے رمضان سہولت بازار، نگہبان پیکیج اور وزیراعظم پاکستان کے امدادی پیکج کی رقوم کی تقسیم کے سلسلہ میں قائم ڈسٹری بیویشن سنٹر کا معائنہ کیا اور امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں مختلف سٹالز پر اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور بازار میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے نرخنامہ اور فراہم کر دہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر رمضان سہولت بازار وں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انہوں نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تما م سٹالز پر اشیاء خوردونوش چاند رات تک وافر مقدار میں میسر ہو نی چاہیں۔