پنجاب دھی رانی پروگرام :اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب دھی رانی پروگرام :اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

شاہ پور(نمائندہ دنیا )پنجاب دھی رانی پروگرام کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر ، سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر عدنان ، ایس ڈی او ایم سی علی مہران ، زراعت آفیسر ملک آصف راں کے ساتھ میٹنگ کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے پنجاب دھی رانی پروگرام کے حوالے سے تحصیل ویریفکیشن کمیٹی کو موصول ہونے والی ان لائن درخواستوں کے بارے میں اگاہ کیا اور بتایا کہ اب تک انہیں 19 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی ویری فیکیشن کی جا رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام حکومت کا ایک بہترین پروگرام ہے جس کے ذریعے غریب عوام اپنی بچیوں کو باعزت سے طریقے سے رخصت کر سکتے ہیں ،بعدازاں اے سی زوہیب شفیع نے گورنمنٹ ہائی سکول میں میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ طلباء کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے ، انہوں نے گیس ایجنسیوں کی چیکنگ کی اور غیر منظور شدہ چھ گیس ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں