ٹریفک حادثات صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،متحدہ

ٹریفک حادثات صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی ریحان اکرم اور جمال احمد نے شارع فیصل حادثے میں جاں بحق جوڑے کی نمازِ جنازہ و تدفین میں شرکت اور ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا ۔ بعد ازاں اراکینِ اسمبلی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تسلسل سے ٹریفک حادثات صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،صوبے کے انتظامی امور کے دعویدار شہر کو بدحال کرنے کے ذمہ دار ہیں، تمام وسائل میسر ہونے کے باوجود حادثات کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا بدنیتی کے تاثر کو تقویت دیتا ہے ۔ اراکینِ اسمبلی نے مقتولین کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ رب العالمین مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔اس موقع پر نارتھ کراچی ٹاؤن آرگنائزر و اراکینِ اور یوسی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں