چنیوٹ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 11من مضر صحت گوشت برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے بڑاایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات سے 470 کلوگرام (11 من) مضر صحت،لاغر وبیمار جانور کا ذبح شدہ بڑا گوشت قبضہ میں لیکر تلف کرادیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمدقاسم رضا کی سربراہی میں ٹیم نے عید الفطر پر قصابوں کا شہریوں کو بیمار ،مردار ولاغر جانوروں کا گوشت بیچنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔فوڈ اتھارٹی نے شہربھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا اور مختلف مقامات سے مضر صحت، لاغر اور مردار بڑا گوشت تلف کرنے کے علاوہ خرم شہزاد سٹوریج ہاؤس کے خلاف مقدمہ درج کرادیااورفریزر،سٹیل ڈرمز،چھری،چاقو،لوہے کے ہنگرودیگر سامان ضبط کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے ، جس کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے ۔