جکھڑ :ایم این اے ریاض فتیانہ کی عبد الحسیب بٹ سے ملاقات

جکھڑ (سٹی رپورٹر)ایم این اے ریاض فتیانہ کی محلہ فاضل دیوان میں سماجی رہنما عبد الحسیب بٹ کی رہائش گاہ پرجا کر ان سے ملاقات کی،اس موقع پرصحافی محمد نعیم خان اور رانا محمد آصف بھی موجود تھے ۔
ریاض فتیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ علاقے کے لوگوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں، پہلے لوگوں کو دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ڈھیروں روپے خرچ کر کے جانا پڑتا تھا ،میں ہمیشہ کی طرح بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں میرے خلاف مختلف قسم کے پراپیگنڈے کئے جا رہے مگر میں آ ج بھی ان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔ اس موقع پر رانا عمر حیات منج اور میاں ریاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔