ہمیں اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے چاہئیں ،افتخار عالم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کے اس موقع پر ہمیں اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کرنا چاہیے جو عید کی خوشیاں منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔
رمضان المبارک کے مبارک مہینے کے بعد یہ تہوار ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت بانٹنے کا پیغام دیتا ہے ۔ ہمیں اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے چاہئیں جو ناصرف بارڈرز بلکہ ملک کے اندر بھی مختلف محاذوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں محفوظ بناتے ہیں۔